مدھیہ پردیش کے نیمچ میں کورونا کے 18 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 859 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات موصول رپورٹ میں 18 نئے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 15 افراد نیمچ، 1 گاؤں بڑکوا، 1 بھادوماتا اور 1 جاٹ کے ہیں۔ ان کو ملا کر ضلع نیمچ میں کورونا پازیٹیو کی تعداد 859 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اب تک سامنے آئے کورونا متاثرین میں نیمچ کے 372، جواد کے 351 اور امید پورہ اور تارہ پور کے 39، مانسہ کے47، 7 گردوڈا اور دیگر مقامات سے ہیں۔
ضلع میں 752 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ 96 افراد علاج کے لئے داخل ہیں۔