ETV Bharat / city

Hajj Form: مدھیہ پردیش میں اس سال حج درخواستوں میں کمی

یکم نومبرسے شروع ہونے والا حج درخواستوں کے داخل کرنے کا عمل آج بند ہو جائے گا۔ ریاست بھر سے اب تک 3100 آن لائن درخواستیں ہی داخل کی گئی ہیں اور آج شام تک یہ تعداد 3500 تک پہنچنے کی امید ہے۔ تاہم یہ تعداد پچھلے برسوں کے مقابلے بہت کم ہے۔

مدھیہ پردیش:اس سال حج درخوستوں میں کمی میں

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 3:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کو ملنے والے حج کوٹے Hajj quota سے کم درخواستیں کمیٹی کے پاس پہنچی ہیں۔ اگر آج ختم ہونے والی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے تو طویل عرصے کے بعد ایسا ہو سکتا ہے کہ ریاست کے حج کے لیے درخواست کرنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کا موقع ملے گا۔

مدھیہ پردیش:اس سال حج درخوستوں میں کمی میں

یکم نومبرسے شروع ہونے والا حج درخواستوں کے داخل کرنے کا عمل آج بند ہو جائے گا۔ ریاست بھر سے اب تک 3100 آن لائن درخواستیں ہی داخل کی گئی ہیں اور آج شام تک یہ تعداد 3500 تک پہنچنے کی امید ہے۔ تاہم یہ تعداد پچھلے برسوں کے مقابلے بہت کم ہے۔

حج کمیٹی کے مطابق حج 2018 میں 19936 درخواستیں جمع کی گئی تھی اس کے بعد 2019 میں یہ تعداد 16 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ سال 2020 میں 13308 اور سال 2021 میں 28133 لوگوں نےدرخواست جمع کی تھی۔

تاہم کورونا کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں حج نہیں ہو سکا۔ حج کمیٹی کے مطابق سال 2018 میں ریاست کو 4432 سیٹوں کا کوٹہ ملا تھا۔

اس سال 4777 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ اسی طرح سال 2019 میں ریاست کے حصے میں 4640 نشستوں کا کوٹہ آیا تھا اور ریاست کے 5885 افراد نے مختلف ذرائع سے نشستوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

حج درخواست کے عمل کی تکمیل کے بعد ریاست کو کوٹہ جاری کیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے امید ہے کہ اس سال تمام درخواست گزاروں کو حج پر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.