ETV Bharat / city

'کورونا کا بحران ٹلا نہیں، تمام الرٹ رہیں' - Lock down 5.0

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج لاک ڈاون چار کی مدت ختم ہونے پر ریاست کے کورونا متاثرہ کنٹینمنٹ علاقہ میں جہاں لاک ڈاون میں 30جون تک توسیع کا اعلان کیا تو باقی علاقوں میں معمول کے حالات بحال کرنے کی بات کہی۔

'کورونا کا بحران ٹلا نہیں، تمام الرٹ رہیں'

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 3:45 AM IST

وزیراعلی چوہان نے رات میں ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کئی رعایتوں کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی لوگوں کو ہوشیار کیا کہ کورونا کا بحران ابھی ٹلا نہیں ہے۔ اگر وزیراعظم نریندر مودی کے کورونا سے نپٹنے کے لئے بتائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو کورونا لوگوں کو فوراً اپنی زد میں لے لے گا۔

انہوں نے ریاست کے عوام سے کورونا کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے دو گز کی دوری، منہ پر ماسک پہننے اور دیگر اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلی چوہان نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے کورونا سے لڑائی میں نئی راہ دکھائی، ملک کی بہتر طریقہ سے قیادت کی، جس سے ہم نے کورونا پر کافی حد تک جیت حاصل کرلی ہے۔

ہمارے کورونا مجاہدین کی مسلسل محنت اور عوام کے تعاون سے آج ہم ریاست میں کورونا کو ٹھیک طریقہ سے کنٹرول کرسکے ہیں لیکن ابھی مسلسل ہوشیار رہنے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں کورونا سے بچاوکے لئے وزیراعظم مودی کے بتائے گئے دو گز کی دوری (فزیکل ڈسٹینسنگ)، فیس کور (ماسک لگانا)، بار بار ہاتھ دھونا، عوامی مقامات پر نہیں تھوکنے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ تبھی ریاست سے کورونا کو مکمل طورپر بھگا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلہ کے ختم ہونے کے بعد اب پانچواں مرحلہ ’ان لاک 1.0‘ مرحلہ ہوگا۔ ہم اس میں حکومت ہند کی گائیڈ لائنس پر مکمل عمل کریں گے۔

ساتھ ہی ریاست میں مرحلہ وار طریقہ سے اقتصادی سرگرمیوں کو چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں زیادہ متاثرہ محلہ، کالونی وغیرہ علاقہ کنٹینمنٹ ایریا ہوں گے۔ ان میں 30جون تک لاک ڈاون اسی طرح نافذ رہے گا۔

کنٹینمنٹ علاقوں میں صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاست کا باقی علاقہ معمول کے مطابق ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.