ETV Bharat / city

بھوپال: مہنگائی کے خلاف کانگریس رکن اسمبلی کا سائیکل پر احتجاج - رکن اسمبلی عارف مسعود

ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار پڑھتے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے چلتے عوام پریشان، کانگریس نے سائیکل چلا کر احتجاج کیا۔

Congress MP protests on bicycle
کانگریس رکن اسمبلی نے سائیکل پر کیا احتجاج
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 11:01 PM IST

مدھیہ پردیش میں پٹرول، ڈیزل اور مہنگائی کو لے کر کانگریس کے سابق وزیر پی سی شرما، بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سائیکل چلا کر احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ 39 فیصد ویٹ کی وجہ سے دیگر صوبوں کے مقابلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی شیوراج حکومت میں پٹرول 102 روپے عوام کو مل رہا ہے۔

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے پیٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی سے باہر رکھ کر ملک کی عوام کو مہنگائی کی مار دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی میں لایا جائے، جس سے عوام کو راحت مل سکے اور رکن اسمبلی نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کورونا وبا میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی معاشی حالات خراب ہے عوام بھوک مری جیسے حالات میں ہے، ایسے میں گھروں میں گیس سلینڈر کی قیمت کے دام میں لگاتار اضافے سے ان کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.