ریاست مدھیہ پردیش میں جب سے لاک ٹاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ تبھی سے ہی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔ ساتھ ہی مسلم علاقوں میں پولیس کے ذریعہ سختی بھی دیکھی گئی جس پر مرکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مدھیہ پردیش حکومت اور پولیس کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
عارف مسعود نے صاف طور سے حکومت پر بھوپال کے لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لیے ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر آباد علاقے میں بھی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں میں انفیکشن پھیلا ہے۔ جس پر حکومت قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے'۔
انہوں نے شہر میں مسلسل کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر بولتے ہوئے کہا کہ' بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو صوبے کے لیے ضروری انتظامات کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو اس بچایا جا سکے۔'