انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے پسماندہ طبقہ سے انتخابات سے قبل جو کیاوعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا ہے۔
سلوجا نے جاری اپنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو کام سابقہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپنی 15برس کی مدت کار میں نہیں کرسکی اسے کملناتھ حکومت نے محض 7مہینہ کی میں کرکے دکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ریاست کی کملناتھ حکومت اپنے وعدہ کی پکی اور ریاست کے پسماندہ طبقہ کی حامی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ سے پسماندہ طبقہ کے محروم کنبوں کو طاقت ملے گی اور پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہود کو ایک نئی سمت ملے گی۔ کملناتھ حکومت آئندہ بھی مدھیہ پردیش کی عوام سے کیے گئے ہر وعدے کے تئیں پابند عہدہے ۔ حکومت مدھیہ پردیش کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھے گی۔ اپنے ہر وعدہ کو پورا کرے گی۔