ETV Bharat / city

چوہان نے کابینہ تشکیل دی، پانچ وزرا نے حلف لیا

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:57 PM IST

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے آج یہاں راج بھون میں منعقد سادے،مختصر اور پروقار پروگرام میں ڈاکٹر نروتم مشرا، تلسی سلاوٹ، کمل پٹیل، گووند سنگھ راج پوت اور محترمہ مینا سنگھ کو وزیر کابینہ کا حلف دلایا۔

Chauhan formed a cabinet, five ministers took oath
چوہان نے کابینہ تشکیل دی، پانچ وزرا نے حلف لیا

اسی کے ساتھ تقریباً ایک ماہ پرانی شیوراج سنگھ چوہان حکومت نے اپنے کابینہ کی تشکیل کرلی۔ان پانچوں کو گورنر نے دن میں بارہ بجے منعقد تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مسٹر تلسی سلاوٹ اور مسٹر گووند سنگھ راج پوت کمل ناتھ حکومت میں بھی وزیر تھے۔ان دونوں سمیت 22 کانگریسی ارکان اسمبلی نے اس وقت کی کمل ناتھ حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی اور مسٹر جیوتر آدتیہ سندھیا کے بعد انہوں نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کا دامن تھام لیاتھا۔ان سبھی 22 کانگریسی ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، اس لیے یہ اب رکن اسمبلی نہیں ہیں۔

آج وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے ڈاکٹر نروتم مشرا بی جے پے کے قد آور لیڈروں میں شمار کئے جاتے ہیں اور وہ پہلے کی بی جےپی حکومت میں پارلیمانی امور،رابطہ عامہ اوردیگر اہم محکمے سنبھال چکے ہیں۔وہ ریاست کے شمالی ڈیویژن کی نمائندگی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹر کمل پٹیل ہردا ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ بھی پہلے کی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

مسٹر تلسی سلاوٹ ریاست کے مغربی حصے کی اور مسٹر گووند سنگھ راج پوت بندیل کھنڈ ڈیویژن کی نمائندگی کرتے ہیں۔یہ دونوں کمل ناتھ حکومت میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔محترمہ مینا سنگھ قبائلی اکثریت امریا ضلع کی مانپور(ریزرو)سیٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی ریاست کے سامنے سب سے بڑے چیلنج کے درمیان مسٹر چوہان نے فی الحال علاقائی توازن کو دھیان میں رکھ کر صرف پانچ وزرا کو کابینہ میں شامل کیاہے۔ان دنوں پوری حکومت اور انتظامیہ کورونا سے جوجھ رہا ہے۔حلف لینے کی کارروائی کا انتظام چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے کیا۔ اس موقع پر پولیس ڈائریکٹرجنرل ویویک جوہری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.