ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سنیوکت سنگھرش مورچہ کے زیراہتمام بھوپال کی ضلع عدالت میں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔
سنیوکت سنگھرش مورچہ نے 24 اکتوبر کو پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ان کے قومی پرچم پر دیے گئے بیان سے ملک کے لوگوں کو دکھ پہنچا ہے۔
بھوپال کی تنظیم سنیوکت سنگھرش مورچہ کے صدر شمس الحسن نے ہہ مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس کیس کی سماعت 18 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش
خیال رہے کہ محبوبہ مفتی نے کچھ روز قبل سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ تب تک کوئی پرچم نہیں لہرائیں گی جب تک جموں و کشمیر کے پرچم کی پوزیشن بحال نہیں ہو جاتی۔