مدھیہ پردیش میں آئے سیاسی بھوچال کے بعد بی جے پی ہو یا کانگریس اپنے تمام اراکین اسمبلی کو ریاست سے باہر لے جا رہی ہے۔ کانگریس اپنے اراکین اسمبلی کو چھتیس گڈھ یا پھر راجستھان لے جائیگی۔
جے پور کو لیکر سب سے زیادہ بحث ہو رہی ہے کیوں کہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت مہاراشٹر میں آئے سیاسی بحران کے وقت بھی کانگریس کے اراکین اسمبلی کو جےپور میں ٹھہرا چکے ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو گوروگرام شفٹ کر دیا ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کو اپنے اراکین اسمبلی کو لیکر خوف ہے۔