ETV Bharat / city

ہاتھرس سانحہ: بھوپال کے والمیکی سماج کا ایک روزہ اُپواس

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:55 PM IST

اترپردیش میں ہوئے اجتماعی جنسی زیادتی پر بھوپال کے والمیکی سماج نے ایک روزہ اپواس رکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا، رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی ان کے ساتھ اپواس کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی معاملے پر ملک بھر میں ریاستی حکومت پر تنقید ہورہی ہے، اور ملک کے متعدد مقامات پر عوام اپنا احتجاج درج کررہے ہیں۔

اسی طرح بھوپال میں بھی ہاتھرس جنسی زیادتی پر والمیکی سماج کی جانب سے احتجاج کی خبریں ہیں جہاں والمیکی سماج کے لوگوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک روزہ اپواس کیا اور ساتھ ہی ان صفائی ملازمین نے ایک روز پورے بھوپال میں اپنا کام بند رکھا۔

اس موقع پر بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایک روزہ اوپوس رکھا اور کہاکہ' اترپردیش میں جس طرح سے حکومت اور محکمہ پولیس نے جابرانہ رویہ ختیار کیا ہے ہے وہ بڑا ہی شرمناک ہے۔ اتر پردیش پولیس نے متاثرہ کے گھر والوں کو پریشان کر رکھا ہے ساتھ ہی اس کی آخری رسومات کو بھی غلط طریقے سے پورا کیا گیا جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ وہی جب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی متاثر خاندان سے ملنے جا رہے تھے تو ان کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی۔ عارف مسعود نے کہا بھارت میں بابا امبیڈکر کی بنائے آئین کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.