مدھیہ پردیش: بھوپال میں کورونا وبا کے بعد کالج کھولیں گئے ہیں، کالج کھلنے کے بعد بھوپال کی ایم ایل بی گرلز کالج کہ شعبہ اردو میں اردو کے ادبی اصناف پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اردوداں، طالبات اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
وہی بھوپال کے ایم ایل بی گرلز کالج میں آج شعبہ اردو میں اردو کی ادبی اصناف پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں آج ان ادبی اصناف پر توجہ مرکوز کی گئی جو بی اے اور ایم اے کے طلباء کو پڑھائی جاتی ہے، جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال: بڑھتی مہنگائی اور سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج
دکاندار کے لڑکے فیصل نے یو پی ایس سی میں 447واں رینک حاصل کیا
پروگرام میں تشریف لائے پروفیسر نعمان خان نے اردو کے تعلق سے کہا ریاست مدھیہ پردیش میں اردو زبان روز اول سے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ اسے حکومت کی سرپرستی حاصل تھی لیکن اب اس زبان کی سرپرستی عوام کر رہی ہے یہ زبان آزادی کے 70 سال بعد بھی اگر زندہ اور اپنا جادو جگا رہی ہے تو یہ عوام کے جذبات کی عکاسی ہے۔