ETV Bharat / city

بھوپال: فوٹو گرافر اور ویڈیو گرافر بھکمری کے دہانے پر

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 2:16 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسلم طبقہ بڑی تعداد میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سے جڑا ہوا ہے جو شادیوں اور دیگر پروگرام کے ذریعے اپنی روزی روٹی کماتا چلا آ رہا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں شادیوں کا پورا سیزن ختم ہوگیا ہے اور حالت یہ ہے کہ اب یہ لوگ بھکمری کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

Bhopal: Photographer and videographer upset
بھوپال: فوٹو گرافر اور ویڈیو گرافر پریشان حال

فوٹوگرافرز اور ویڈیوگرافرز نے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سے جڑے کیمرے (ای ایم آئی) پر خرید لیے تھے تاکہ شادیوں میں ہونے والی اچھی کمائی کے بعد وہ اس کی قسط دھیرے دھیرے ادا کر سکیں لیکن شادیوں کا سیزن چلے جانے اور اب شادیوں میں کم تعداد میں لوگوں کے شریک ہونے سے ان کے کاروبار پر بڑا اثر پڑا ہے-

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

حاملہ عورت کو ٹوکری کے سہارے ہسپتال پہنچایا

اب یہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر اپنا گھر چلانے کے لیے سبزیوں کے ٹھیلے لگا رہے ہیں یا پھر آٹو چلا کر یا دیگر کام کر اپنا گھر اور بچوں کو پال رہے ہیں- ان ویڈیو گرافر اور فوٹوگرافر کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں مصیبت کی اس گھڑی میں سرکار کسی بھی طرح کی مدد کرے تاکہ انہیں کچھ راحت نصیب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.