ETV Bharat / city

سال نو کی آمد آمد: یہ رسمِ زمانہ ہے نبھاتے ہیں سو ہم بھی

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:36 PM IST

سال نو کی آمد پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شعرا نے 2020 کو الوداع کہا اور 2021 کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے کلام پیش کیے-

سال نو کی آمد آمد: یہ رسمِ زمانہ ہے نبھاتے ہیں سو ہم بھی
سال نو کی آمد آمد: یہ رسمِ زمانہ ہے نبھاتے ہیں سو ہم بھی

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سال نو کی آمد پر ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعے 2021 کی آمد اور 2020 کو الوداع کہتے ہوئے بھوپال کے نوجوان شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔

سال نو کی آمد آمد: یہ رسمِ زمانہ ہے نبھاتے ہیں سو ہم بھی

اس موقع پر نوجوان شاعر نعمان خان غازی نے مشاعرے میں میں اپنے شاندار کلام پیش کیے-

نقصان لازوال کیا کاروبار نے
رشتوں کو ختم کر دیا تھوڑے ادھار نے

مت بیٹھو اس پہ ناگ کی مانند دوستوں
جو علم تم کو بخشا ہے پروردگار نے

اس بار پھر سے دل کے کہے میں وہ آ گیا
اس بار پھر سے عشق کیا ہوشیار نے

یہ کہہ کے باغبان نے کیا جنگلوں کا رخ
گلشن لگا دیا ٹھکانے بہار نے

وہیں ایک دوسری نوجوان شاعر فرحان منظر نے نئے سال کی آمد پر پر شاندار کلام پیش کیے-

وہ زخم دیئے پچھلے برس نے میرے اللہ
دل کا پتا ہے کہتے، نیا سال مبارک

یہ رسمِ زمانہ ہے نبھاتے ہیں سو ہم بھی
آگے کی خدا خیر بہرحال مبارک

مشاعرے میں شاعر مینک قمر نے بھی نئے سال کے تعلق سے اپنا کلام پیش کیا-

بیتے ہوئے ہر پل سے ہو بہتر ہر پل
ہر روز نئی صبح سے ہر ایک شام حسیں ہو

حالات نئے ہیں تو کچھ امید نہیں نئی ہے
یارو یہ نیا سال مبارک ہو سب کو

خاتون شاعرہ غوثیہ سبین اس موقع پر اپنا کلام کو کچھ اس انداز میں پیش کیا-

سہمی سہمی ہے بہت آج امیری دیکھو
حوصلہ ہار نہ جائے غریبی دیکھو

اپنا ہی گھر کسی زنداں کی طرح لگتا ہے
آج تک دیکھی نہیں ایسی اسیری دیکھو

موت کا خوف زبردست ہوا کرتا ہے
پل میں بن جاتے ہیں انجان قریبی دیکھو

سیلفی لیتے ہوئے سوچ رہا ہے مفلس
گل کھلائے گی ابھی اور فقیری دیکھو

لاکھ ڈاؤن میں کوئی کیسے رہے فر بہ سبین
آجکل سب کی یہی حالت ہے حریری دیکھو

بھوپال کے استاد شاعر نوید ملک نے اپنے بہترین انداز میں نئے سال کا استقبال کیا-

پھر وقت سوالات میرے ٹال گیا
یہ سال بھی کمبخت مجھے سال گیا

اب کے بھی گناہوں کی وہی فصل اگی
اب کے بھی سیہ نامہ اعمال گیا -

اخیر میں صدر مشاعرہ بھوپال کے نوجوان شاعر شعیب علی خان نے اپنے منفرد انداز میں نئے سال کا استقبال کیا-

سب کو گزشتہ سال کی زخم دے گیا
اب سال نو میں دیکھئے ہوتا اور کیا

یہ سال سب کے واسطے خوشیاں ہی لائے بس
دل سے یہی دعائیں ہیں ہیں تجھ سے میرے خدا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.