بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں میونسپل کارپوریشن کی تقسیم کی مخالفت کرنے اور عذر درج کرانے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بسوں میں بھر بھر کر کلکٹر سے ملنے پہنچے۔
بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہا کی اس تقسیم سے بھوپال برباد ہو جائے گا۔ بھوپال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے شہر کی عوام تو پریشان ہوگی ہی ساتھ ہی انہیں ہر کام کے لیے پریشان ہونا پڑے گا۔ اپنے شکایتیں درج کراتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہا اگر انتظامیہ اور حکومت نے ان کے مطالبات نہیں مانے تو وہ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔
قبل ازیں بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے وی آئی پی روڈ پر انسانی زنجیر بنا کر بھوپال کو تقسیم کرنے والے ڈرافٹ کی مخالفت کی۔
غور طلب ہے کہ اس ڈرافٹ کی مخالفت میں گذشتہ دنوں 300 سے زائد عذر اور دعوے آئے ہیں جسے ریاستی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔