ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم مسلم ویلفیئر سوسائٹی اور مجلس اقبال کے زیراہتمام ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ادبی محفل میں مقامی و بیرونی ادبا و شعرا نے شرکت کی۔
مذکورہ تقریب میں بھوپال کے بزرگ شاعر وفا صدیقی کی تحریر کردہ کتاب 'نقش تابندہ' کا اجرا عمل میں آیا-
اس کتاب میں انہوں نے اردو زبان و ادب کے اصناف جسیے نظمیں، غزلیں،مختتلف موضوعات پر مضامین انہوں نے قلم بند کئے ہیں۔
مقامی شاعر اقبال مسعود کا کہنا ہے کہ وفا صدیقی بہت ایک تجربہ کار اور کہنہ مشق شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں عوامی جذبات و احساسات کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ سماج کے احوال و کوائف بھی نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھوپال: ممتاز ادبی انجمن کہکشان ادب کی محفل
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شاعری ہر خاص و عام مقبول ہے۔ ان کی شاعری اور مضامین پڑھنے کے بعد ان کے ادبی معیار اور ذوق کا اندازہ ہوتاہے۔