ETV Bharat / city

ماسک استعمال نہیں کرنے پر کارروائی کا انتباہ - بغیر ماسک کے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

بھوپال کے کلکٹر ترون پتھوڑے نے ماسک نہیں لگانے پر سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

bhopal collector release advisory video
ماسک کا استعمال ضروری
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 4:30 PM IST

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے عوام سے لاک ڈاؤن کا خیال کھنے کی اپیل کی اور بغیر ماسک کے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جو بھی ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ لوگ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں تاکہ کووڈ 19 کے انفیکشن سے محفوظ رہا جا سکے۔'

ماسک کا استعمال ضروری

کلکٹر ترون پتھوڑے نے صاف طور سے کہا ہے کہ جو بھی بغیر ماسک کے گھومتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت نے کووڈ 19 سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔ جس کے مطابق نئے مریضوں کی تعداد 29 بتائی گئی ہے۔ اب تک بھوپال میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.