ETV Bharat / city

بھوپال: تہواروں کے موقع پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مخالفت - بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف

بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے تہواروں کے موقع پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ 'حکومت کا یہ فیصلہ کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے۔'

بھوپال: تہواروں کے بیج لگائے جارہے لاک ڈاؤن کی مخالفت

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 3:35 PM IST

Updated : Jul 24, 2020, 4:59 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پورا ملک ان لاک سے گزر رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی صوبائی حکومت نے کورونا کو سیاسی ہتھیار بنا لیا ہے۔ ''

بھوپال: تہواروں کے بیج لگائے جارہے لاک ڈاؤن کی مخالفت

انہوں نے کہا کہ 'راکھی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر 25 جولائی سے لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جو کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ کورونا وبا سے سب کا بچاؤ ہونا چاہیے لیکن یہ حکومت کی غلط بات ہے کہ وہ وبا کا ڈر بتا کر سماج کو ڈرانے کا کام کر رہی ہے اور لوگوں کو تہوار منانے سے روکا جا رہا ہے۔ اگر سرکار کی منشا صاف ہوتی تو وہ لاک ڈاؤن کے پہلے مذہبی رہنماؤں اور عوامی رہنماؤں سے اس معاملے پر بات کر سکتی تھی۔''

عارف مسعود نے کہا ہے کہ ''اس سے نہ صرف تمام مذہب کے لوگ اپنا تہوار نہیں منا پائیں گے بلکہ چھوٹے تاجروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ کیوں کہ انہوں نے تہواروں کے مدنظر اپنی دکانوں میں مال بھرا تھا جو کہ دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ پہلے بھی عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔'

عارف مسعود نے کہا کہ 'اگر حکومت اپنا لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہے تو ہم اپنے گھروں پر کالے جھنڈے لہرا کر اس کی مخالفت کریں گے۔'

Last Updated : Jul 24, 2020, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.