روشنی میں تعلیم کو لے کر اس قدر جنون تھا کہ اسکول جانے کے لیے روزانہ 24 کلومیٹر کا سفر سائیکل سے طے کرتی تھیں۔ روشنی کا اسکول مہ گاوں میں ہے جو اجنول گاوں سے 12 کلومیٹر دور ہے۔
ایسے میں روشنی روزانہ تقریباً 24 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پڑھائی کرنے آتی جاتی تھیں۔
روشنی کی محنت کا ہی پھل ہے کہ اس نے ریاست میں 8 واں رینک حاصل کیا۔ روشنی کی اس کامیابی سے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔
روشنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ اسکول جاتے وقت کئی طرح کی مشکلیں آئیں لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی اور اپنے ہدف کے لیے آگے بڑھتی رہیں۔
روشنی نے بتایا کہ سبھی مضامین کو برابر وقت دیا اور روزانہ چار سے پانچ گھنٹے پڑھائی کرتی تھیں۔ روشنی نے حساب اور سائنس میں سو فیصد مارکس حاصل کیے ہیں۔ روشنی مستقبل میں آئی اے ایس بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
روشنی نے بتایا کہ اس کے والدین ہمیشہ سپورٹ کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ پڑھائی پر پوری توجہ دی سکی اور ریاست میں آٹھواں رینک حاصل کیا۔