ETV Bharat / city

میڈیکل کالجوں میں 970 نرسنگ نشستیں بڑھانے کی تجویز منظور

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:20 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے تعلیمی سیشن 21-2020 میں سرکاری نرسنگ کالجوں میں نئے نصاب اور سیٹوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔

Approves proposal to increase 970 nursing seats in medical colleges
میڈیکل کالجوں میں 970 نرسنگ نشستیں بڑھانے کی تجویز منظور

وزیر وشواس سارنگ نے محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ تجویز کے مطابق ریاست کے 6 میڈیکل کالجوں میں بی ایس سی نرسنگ کی 440، پوسٹ بیسک بی ایس سی کی 260 اور ایم ایس سی نرسنگ کی 270 سیٹس بڑھائی گئی ہیں۔

گورنمنٹ اسکول آف نرسنگ حمیدیہ اسپتال بھوپال میں بی ایس سی نرسنگ کی 60 سے 120 سیٹس، پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ کی 60 سیٹ، ایم ایس سی نرسنگ کی 50 نشستیں ، گورنمنٹ اسکول آف نرسنگ جی ایم ہاسپٹل ریوا میں بی ایس سی نرسنگ کی 30 سے 120، پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ کی 60 ، ایم ایس سی نرسنگ کی 50 اور سرکاری اسکول آف نرسنگ میڈیکل کالج اسپتال جبل پور میں بی ایس سی نرسنگ کی 60 سے 120 سیٹس، پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ کی 60، ایم ایس سی نرسنگ کی 50 نشستوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔

ریاست میں نرسنگ سیٹس میں اضافہ سے نرسنگ میں سپر اسپیشلائزیشن اینڈ کریٹیکل کیئر جیسے مضامین میں کورسز کرائے جائیں گے۔ اس سے ریاست کی ہیلتھ سروسز میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع میسرہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.