واقعے کی اطلاع جب سب ڈویژنل افسر راگھوگڑھ کو ہوئی تو انہوں نے فورا اس تعلق سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اچانک لاک ڈاؤن کے سبب بھارت کی مختلف ریاستوں سے مزدوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح یہاں بھی کچھ مزدور راج گڑھ سے واپس آئے تھے جنہیں چیک آپ کے بعد مقامی اسکول میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
لیکن مقامی سرپنچ اور سکریٹری کی عدم توجہی کی وجہ سے بعض مزدوروں کو اسکول کے ٹوائلٹ میں ہی رہنا پڑ رہا ہے۔
یہ مزدور جوڑے جب ضلع گونا کی تحصیل راگھوگڑھ کے دیوی پورہ گاؤں پہنچے تو چیک آپ کے بعد انہیں اسکول کے بجائے بیت الخلا میں قرنطینہ کیا گیا۔
ایس ڈی ایم راگھو گڑھ کو جب اس بات کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر اان مزدورو جوڑے کو اسکول میں رکھوایا اور اس پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔