مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے سلیہا تھانہ علاقہ کے مڑوسا گاؤں کے باشندہ 17 سالہ نوجوان کے تالاب میں ڈوب جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر کو دن میں تقریباَ 12 بجے کٹن گاؤں کے ہائی اسکول کے پاس واقع تالاب میں جل وہار پروگرام کے دوران کافی تعداد میں گاؤں والے نہانے کے لئے پہنچے تھے۔ اسی دوران نوجوان ہنومنت لال چودھری (17) باشندہ گاؤں مڑوسی نہانے کے لئے تالاب میں کودا۔ کافی دیر تک باہر نہیں نکلنے پر گاوں والوں کو شبہ ہوا اور تلاش کرنے کی کوشش شروع کی۔ کافی کوشش کے باوجود بچے کا کوئی پتہ نہ چلنے پر سلیہا تھانہ پولیس کو اطلاع دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین ہوگی دستیاب
اس کے بعد سلیہا تھانہ سے اے ایس آئی شیومنی شکلا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ہوم گارڈ کی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ شام ساڑھے چار بجے ہوم گارڈ کی ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے بچاو مہم شروع کی۔ واقعہ کے دوسرے دن بیس گھنٹے کی مشقت کے بعد بچاؤ ٹیم نے نوجوان کی لاش برآمد کی۔ نوجوان کی موت سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کو سونپ دی گئی ہے۔