ETV Bharat / city

بھوپال کے کولار اور شاہ پورہ میں 9 دنوں کا لاک ڈاؤن - کینٹینمنٹ علاقے

بھوپال ضلع میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ وہیں، بھوپال کے کولار اور شاہ پورہ علاقے میں مسلسل 9 دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بھوپال کے کولار اور شاہ پورہ میں 9 دنوں کا لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 5:42 PM IST

کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ بھوپال اویناش لوانیا نے کرونا انفیکشن کو روکنے کے لئے بھوپال میں آج جمعہ کو شام 6 بجے سے دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بھوپال کے کولار اور شاہ پورہ میں 9 دنوں کا لاک ڈاؤن

جاری احکام کے مطابق بھوپال میں آج شام 6 بجے سے پیر یعنی 12 اپریل کی صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں ضروری اشیاء کے ٹرانسپورٹیشن، صنعتی یونٹوں کے مزدور ملازمین، صنعتی کچے مال اور پیداوار کے ٹرانسپورٹیشن مریضوں کی ٹرانسپورٹیشن، ریلوے اسٹیشن آنے جانے والے افراد اور مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہونے کے لئے طلبہ کے لئے چھوٹ رہے گی۔

دارالحکومت بھوپال کے کولار، شاہ پورہ اسمبلی حلقے میں آج شام 6 بجے سے پورے 9 دنوں تک لاک ڈاؤن رہے گا، لاک ڈاؤن کی وجہ یہ ہے کہ اس اسمبلی حلقے میں دس فیصد آبادی ہے اور شہر کے چالیس فیصد کورونا مریض انہی علاقوں سے آرہے ہیں۔

اس علاقے میں فی الحال 1800 کووڈ-19 مریض ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں بیری کیٹز لگا کر آمدو رفت پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے علاقے سے باہر جانے اور کسی کے کینٹینمنٹ علاقے میں آنے پر روک لگا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.