ETV Bharat / city

بھوپال میں کورونا کے 253 نئے مریض - کورونا انفیکشن کے 253 نئے مریض

ضلع بھوپال میں آج کورونا انفیکشن کے 253 نئے مریض ملنے کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11309 ہوگئی ہے۔

253 new corona patients in Bhopal
بھوپال میں کورونا کے 253 نئے مریض
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 10:45 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال ضلع میں گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے دوران آج ریکارڈ تعداد میں سب سے زیادہ متاثرین ملے ہیں۔ اس سے پہلے ایک ہی دن میں اتنے زیادہ انفیکشن سے متاثر مریض نہیں ملے۔
چیف میڈیکل و ہیلتھ افسر کی جانب سے مہیا کی گئی جانکاری کے مطابق صبح 253 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ انہیں ملاکر اب تک ضلع میں مجموعی طور سے 11309 کورونا انفیکشن سے متاثر مریض مل چکے ہیں۔ ان میں سے 296 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، حالانکہ 9200 لوگ کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ باقی 1800 مریضوں کااسپتالوں، ہوم آئسولیشن اور کورنٹائن سینٹروں میں علاج کیا جارہا ہے۔
ریاست میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں بھوپال ضلع اندور کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.