ETV Bharat / city

بھیلواڑہ: پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش - پھولوں کی بارش

راجستھان کے بھیلواڑہ جو ملک کے سامنے کورونا سے جنگ کا رول ماڈل ہے وہاں کے لوگوں نے پولیس اور صفائی کرنے والوں پر پھولوں کی برسات کر کے سلامی پیش کی۔

people are raining flowers on police in bhilwara
بھیلواڑہ: پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 11:40 PM IST

جب ملک کے متعدد مقامات سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کے ساتھ حملہ اور بدسلوکی کی اطلاعات آرہی، وہیں ریاست راجستھان کے شہر بھیلواڑہ جو کورونا کی لڑائی کا رول ماڈل ہے وہاں کے لوگوں نے نے ملک کے سامنے مثال پیش کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب پولیس کے فلیگ مارچ کے دوران ضلع کے لوگ مختلف مقامات سے پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش کی۔

جیسے ہی علاقے کی سڑکوں پر گشت کرنا شروع کیا مسلم برادری کے افراد اپنی چھتوں اور مکانوں کے باہر کھڑے ہوکر ان پر گلاب کے پھولوں کی برسات کرکے انکو سلامی پیش کی۔

پھولوں کی بارش کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہماری زندگیوں کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم ان کی خدمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے علاقے میں صفائی کرنے والوں پر بھی پھول نچھاور کئے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ڈیری بوتھ اور میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ انتظامیہ مکینوں کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کورونا واریئرز شہریوں کو گھر گھر دودھ اور ادویات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی لوگ صفائی کرنے والوں والوں اور گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر پھول برسا کر ان کو سلامی بھی پیش کررہے ہیں۔ بھیلواڑہ کے باشندوں کی ہی وجہ سے ضلع کورونا کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.