ETV Bharat / city

کار اور ٹریلر کے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

بھیلواڑہ کے علاقہ جہاز پور تھانہ علاقہ میں بناس ندی کے قریب گئوشالہ چوراہے کے نزدیک شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران، اس المناک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

collision between trailer and car in Bhilwara, 4 people died
کار اور ٹریلر کے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:40 PM IST

راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ کے علاقہ جہاز پور تھانہ علاقہ میں بناس ندی کے قریب گئوشالہ چوراہے کے نزدیک شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران، اس المناک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 6 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا۔

ضلع اجمیر کے ساور کے علاقے سے آنے والی ایک کار اور ٹریلر رات گئے بھیلواڑہ دیوالی روڈ پر بناس چوراہا کے قریب مخالف سمت آتے ہوئے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس کار کو مکمل طور پر نقصان پہنچا۔

کار میں 15 افراد سوار تھے جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس سڑک حادثے کے بعد ایک گھنٹہ تک ٹریفک نظام متاثر رہا۔ بھیلواڑہ دیوالی قومی شاہراہ پر بناس چوراہے پر ٹکر کے بعد سڑک پر ٹریفک رک گئی۔

آدھی رات ہونے کے باوجود رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور قریب ایک گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک ہموار ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.