راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے شاہ پورہ کے نوجوان پھڑ مصور ابھیشیک جوشی نے کورونا کی کہانی تٓصویروں کی زبانی تیار کی ہے۔
انہوں نے کورونا انفیکشن کے موضوع پر ایک تصویر تیار کی ہے جس میں چین کی لیب سے لیکر کورونا کے خلاف ہندوستان کی جنگ لڑنے کی کہانی کو پیش کیا ہے۔
اس تصویر میں کورونا سے بچاؤ، حکومت اور کورونا جنگجوؤں سمیت عوام کے تعاون کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کی طرف سے بھارت کی تعریف میں کہے گئے پیغامات کو تصویروں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان کو بھی پوری دنیا میں اس وبا کے خلاف حکومت ہند کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایک طرف میٹربارن پہاڑ ہے جو سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کی سرحد پر واقع ہے۔ جہاں ہماری حکومت کی کاوشوں کا احترام کرنے کے لئے پرچم کی ایک نقل تیار کی گئی ہے۔
ابھیشیک جوشی نے حال ہی میں میواڑ کی شاندار تاریخ پر سب سے بڑی پینٹنگ بنا کر قومی اور بین الاقوامی 15 ریکارڈ کتابوں جیسے لمکا بک ، امریکہ بک میں اپنا نام درج کروا ہے۔ جوشی سنسکار بھارتی شاہ پورہ کے بھی ممبر ہیں۔