ETV Bharat / city

بھاگلپور: لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی شہر کی رونقیں بحال

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 10:00 PM IST

ان لاک ون کے نفاذ کے بعد تمام ہوٹلز، شاپنگ مالز اور کمپلیکسز تقریباً تمام کاروباری ادارے رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں، ایسے میں لوگوں کے درمیان سماجی دوری اور حکومت کی جانب سے بتائے گئے تمام احتیاطی تدابیر پر بھی سختی سے عمل جاری ہے۔

لاک ون کے ساتھ ہی شہر کی رونقیں بحال
لاک ون کے ساتھ ہی شہر کی رونقیں بحال

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باعث ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور شہر کے تمام شاپنگ مالز، کامپلیکس بند ہوجانے سے شہر بے رونق ہو گیا تھا۔ لیکن ان لاک ون کے نفاذ کے ساتھ ہی اب یہ رونقیں رفتہ رفتہ بحال ہوتی نظر آرہی ہیں۔

لاک ون کے ساتھ ہی شہر کی رونقیں بحال

مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ون کے نفاذ کے لیے جو گائیڈ لائنز دی گئی ہیں ان کے مطابق ہی تمام مالز و دیگر کمپلیکس مالکان عمل کرنے کو تیار ہیں۔

شاپنگ مالز کے اندر داخل ہونے والے تمام گاہکوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے ساتھ ہی انہیں بغیر ماسک کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے مزید ہاتھوں میں سینیٹائزر لگانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

بھاگلپور کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں سے ایک 'وی ٹو' میں ملازمین کو ڈیوٹی پر متبادل دنوں میں بلایا جا رہا ہے۔ تاکہ شاپنگ مال کے اندر زیادہ بھیڑ نہ لگے، اس سے قبل شاپنگ مال میں کام کرنے والے عملے کو تنخواہ نہ دینے کی بات سامنے آئی تھی لیکن 'وی ٹو 'کے منیجر نے ان باتوں سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے اس مشکل وقت میں ہمارا خاص خیال رکھا ہے، نہ ہی ملازمین کی کو نکالا گیا ہےنہ ان کی تنخواہ روکی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالز میں آنے والے گاہکوں کو یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کریں خریداری کریں۔کاؤنٹر پر بھی سماجی دوری کا خاصہ خیال رکھا جا رہا ہے وہاں گول دائرے بھی بنائےگئے ہیں۔

لیکن وہیں دوسری جانب یہ سوال اٹھتا ہے کہ بازاروں میں جہام کافی بھیڑ امنڈ پڑی ہے وہاں سماجی دوری اور کورونا وائرس وبا سے بچنے کے لیے حکومت کیا اقدامات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.