ETV Bharat / city

کیمور میں دو ڈکیت گرفتار - two infamous persons arrested at kaimur district in bihar

ریاست بہار کی کیمور پولیس نے جمعرات کے روز ضلع کے کدرا تھانہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں انجام دینے والے دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

کیمور میں دو ڈکیت گرفتار
کیمور میں دو ڈکیت گرفتار
author img

By

Published : May 7, 2020, 10:51 PM IST

اس سلسلے میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے، پولس سپرنٹنڈنٹ کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ 23 ​​اپریل 2020 کو ، دشہرہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے ایک ٹریکٹر ڈرائیور دیپک کمار سنگھ کو کھیت میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ دیا۔

اوراس کےبعد موبائل اور 6000 روپیے لوٹ لیا۔ اس طرح کا ایک واقعہ دریائے کدرہ کے پار پرکاش بھٹہ کے قریب بھی پیش آیاتھا۔

دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین جرائم پیشہ افراد 30 اپریل کو ٹریکٹر لوٹ کر موٹرسائکل پر فرار ہوگئے۔

اس کے بعد دونوں کیسز کی تفتیش کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی تھانہ کدرا ، تھانہ سونہن اور ڈی آئی یو انچارج نے کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دو جرائم پیشہ افراد ، لال بابو پٹیل والد سبھاش چودھری اور رشیش گیری والد وجئے گری ، کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے تیس ہزار روپئے اور موبائل بھی ضط کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران دونوں جرائم پیشہ افراد نے بتایا کہ ڈکیتی کی دونوں وارداتوں میں چار افراد ملوث تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.