ETV Bharat / city

بھاگلپور میں دو روزہ تقریری مسابقہ - اردو ڈائریکٹوریٹ

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایم ایم ڈگری کالج میں دو روزہ تقریری مسابقہ کا اہتمام کیا گیا۔

تمام شرکاء کو تقسیم اسناد کے بعد گروپ تصویر
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 9:09 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:01 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں اردو ڈائریکٹوریٹ بہار پٹنہ کے تحت اردو زبان سیل بھاگلپور کے زیر اہتمام دو روزہ تقریری مسابقے کا انعقاد مقامی ایم ایم ڈگری کالج میں کیا گیا۔

بھاگل پور: دو روزہ تقریری مسابقہ

تقریری مسابقے میں تقریباً 80 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں بالترتیب میٹرک میں 31، انٹر میں 20 اور گریجویشن میں 22 طلبا و طالبات نے شر کت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مسابقہ میں گریجویشن لیول میں ٹی این بی کالج کی آسما خدیجہ نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ دوم انعام محمد معراج منصوری، سوم فردوس رضا اور چہارم فضل انصاری نے حاصل کیا۔

اسی طرح انٹر لیول میں پہلا مقام حفصہ خاتون، دوسرا کومل کماری، سوم خوشنما علی اور چوتھا مقام زینب فاطمہ نے حاصل کیا۔ میٹرک سطح پر پہلا انعام کریسنٹ انگلش اسکول کی سارہ زماں، دوسرا مقام محمد فیضان اور تیسرا بی آفرین اور چوتھا مقام محمد فیضان انصاری نے حاصل کیا۔

تینوں زمروں میں پہلا مقام حاصل کرنے والوں کو اردو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے 5100 روپے، دوم والوں کو 4100، سوم مقام حاصل کرنے والوں کو 3100 اور چوتھا مقام والوں کو 2100 روپے بطور انعام دیے گئے اور تمام شرکاء کو اسناد سے سرفراز کیا گیا۔

مسابقہ کی صدارت انچارج اردو زبان سیل گلاب حسین نے کی جب کہ مہمان خصوصی پرنسپل ایم ایم ڈگری کالج صلاح الدین احسن اور مہمان اعزازی محکمہ اقلیتی فلاح افسر راہل کمار، جب کہ ججز میں مونگیر یونیورسیٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال، ڈاکٹر ہمایوں ہما، ڈاکٹر جوہی بانو وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

نظامت اور پروگرام کو چلانے کی ذمہ داری ڈاکٹرحبیب مرشد خاں نبھا رہے تھے۔ اس کے علاوہ سبھی شرکاء کو اسناد بھی دی گئی۔ اس تقریری مسابقے کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں ڈاکٹر حبیب مرشد خان، شاہ نہال اختر اردو زبان سیل، محمد شبیر عالم، عبد القادر، محمد کلیم الدین، افشاں جبیں، محمد کلیم آزر، مینہہ جبیں وغیرہ کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر داؤد علی عزیز،سجاد عالم وغیرہ بھی موجود تھے۔

Intro:اسکی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے

Body:السلام

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.