ETV Bharat / city

تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کا سمپل لیا گیا - تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کے کورونا سے متاثر

بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ روز تقریبا سو افراد کے کورونا کی جانچ کی گئی تھی اور آج باقی ملازمین کا سمپل لیا گیا۔

samples taken from tilaka manjhi university for corona test
تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کا سمپل لیا گیا
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 10:39 PM IST

ریاست بہار میں پٹنہ کے بعد بھاگلپور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متأثر شہر ہے، جہاں بڑی تعداد میں فعال کیسز بھی درج کیے جارہے ہیں، آج بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، جس کے بعد تمام ملازمین کے کورونا کی جانچ کی جا رہی ہے، بدھ کو تقریبا سو افراد کے کورونا کی جانچ کی گئی تھی اور باقی ملازمین کا سمپل آج لیا گیا۔

تلکا مانجھی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کا سمپل لیا گیا

تلکا مانجھی یونیورسٹی کے پی آر او ڈاکٹر دیپک کمار نے کہا کہ پوری یونیورسٹی میں جگہ جگہ ماسک لگانے والے پیغامات چسپاں کیے گئے ہیں، ساتھ ہی بنا ماسک کے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حالانکہ عمارت میں متعدد طلباء و طالبات بغیر ماسک کے ہی نظر آئے، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی احاطہ کو دن میں دو بار سینیٹائز کیا جا رہا ہے اور کورونا کے پروٹوکول پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد وائس چانسلر نے تمام فزیکل میٹنگ منسوخ کر دی ہے اور ورچول میٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ ایک سال سے یونیورسٹی میں ویسے بھی تعلیم و تدریس کا سلسلہ متاثر ہوا ہے لیکن تازہ معاملے نے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.