ETV Bharat / city

بھاگلپور: رمضان المبارک پر کورونا کا اثر - ramadan during coronavirus news in urdu

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں تاتارپور چوک، قلب کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ بھاگلپور کے قدیم علاقوں میں سے ایک ہے۔

Ramadan during coronavirus
بھاگلپور: رمضان المبارک پر کورونا کا اثر
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 12:04 PM IST

مہلک کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے موثر قدم لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران ماہ رمضان کی آمد ہوئی ہے۔ ایسے میں بھاگلپور کے کثیر مسلم آبادی پر مشتمل تاتارپور چوک اس دفعہ رمضان میں وہ تمام تر رونقوں سے محروم رہیں گی، جو گذشتہ رمضانوں کے مواقع پر دیکھنے کو ملتی تھی۔

ویڈیو

افطار و سحر کے مبارک اوقات میں بھی لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

تاتارپور چوک پر واقع سو سالہ جامع مسجد میں نماز اور تراویح کے لیے اتنے نمازی جمع ہوتے تھے کہ مسجد کے باہر لوگوں کو نماز پڑھنی پڑتی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف چار لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور تراویح میں بھی امام صاحب مؤذن اور مسجد کی دیکھ ریکھ کرنے والا ایک شخص رہےگا۔

رمضان کے دنوں میں جہاں ریلوے اسٹیشن تک جانے والی اس مین شاہراہ پر مختلف طرح کی ریڑیاں لگائی جاتی تھیں اور سینکڑوں لوگوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ ہوتی تھی وہاں آج سناٹا پسرا ہے، اور دکانوں میں تالے لگے ہوئے ہیں۔ پولیس کا سخت پہرہ ہے کہ بلا وجہ کوئی یہاں جمع نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.