ETV Bharat / city

بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ 'موٹر اور فلٹر مشین سب پرانی لگائی گئی تھی، جس میں زنگ لگا ہوا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہیں سے پرانا مال اٹھاکر لگا دیا ہو'۔

people living near ganga
گنگا کنارے کے لوگ
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 10:57 PM IST

یہ ریاست بہار کی سلک نگری بھاگلپور کی بدرعالم پور کالونی ہے، جو بھاگلپور اسٹیشن سے محض چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، جہاں کی مرد و خواتین کو آج بھی پانی کے لئے کئی کیلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ مسلم اکثریتی آبادی والے اس علاقے میں نہ تو پکی سڑکیں ہیں اور نہ ہی پینے کا صاف پانی۔ بڑی کوشش کے بعد نل جل منصوبہ کے تحت ٹنکی بنی اور موٹر لگا تو امیدوں کا چراغ روشن ہوا کہ اب ان کے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، لیکن پانی کا موٹر چند مہینے بعد ہی خراب ہو گیا اور مہینوں سے خراب پڑا ہے۔ اس کی سدھ لینے والا کوئی نہیں ہے۔

گنگا کنارے کے لوگ

مقامی لوگوں کی مانیں تو موٹر اور فلٹر مشین سب پرانی لگائی گئی تھی، جس میں زنگ لگا ہوا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہیں سے پرانا مال اٹھاکر لگا دیا ہو، جس کی ان لوگوں نے مخالفت بھی کی تھی، لیکن افسر شاہی سے کون جیت سکتا ہے؟ چند مہینے میں ہی موٹر اور فلٹر مشین خراب ہو گئی اور اب بارہا شکایت کے باوجود نہ تو موٹر ٹھیک کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی افسر اسے دیکھنے آتا ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو پانی کی بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 وباء کے دوران ائمہ و مؤذنین کی امداد کا مطالبہ

بہار کی نتیش حکومت نے سات نشچے پروگرام کے ہر گھر نل جل منصوبہ کے تحت اربوں روپئے حکومت نے خرچ کیے ہیں اور بہار کے سبھی گاؤں اور قصبوں میں اسی طرح پانی کی ٹنکی کی تعمیر ہوئی ہے اور موٹر بھی لگے ہیں، لیکن بیشتر جگہوں پر موٹر خراب ہیں اور حکومت کا یہ بہترین منصوبہ بدعنوانی کی بھینٹ چڑھتا جا رہا ہے۔ سرکاری فائلوں میں حکومت کی واہ واہی ہو رہی ہے کہ عوام کی فلاح کیلئے اربوں روپئے خرچ ہوئے لیکن اس کا مقصد فوت ہوگیا اس کی شاید ہی کسی کو فکر ہو۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.