ETV Bharat / city

بھاگلپور میں سہ روزہ کسان میلہ اختتام پذیر - ضلع سے آئے ان کسانوں

کسان میلہ کے آخری دن کسانوں کو مکھانا کی کھیتی کی نئی تکنیک کے بارے میں جانکاری دی گئی، ساتھ ہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح کھیتی کی جائے اس بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔

Kisan Mela
کسان میلہ
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:00 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 10:08 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سبور ایگریکلچرل یونیورسٹی میں جاری سہ روزہ کسان میلہ آج اختتام پذیر ہو گیا۔ کسان میلہ کے آخری دن بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت اور زراعت کے نئے ہنر کو جاننے کی کوشش کی۔ ارول ضلع سے آئے ان کسانوں نے بتایا کہ وہ ہر سال کسان میلہ میں شرکت کرنے کے لئے آتے ہیں اور یہاں سے کچھ نیا سیکھ کر جاتے ہیں۔

کسان میلہ

کسان میلہ کے آخری دن کسانوں کو مکھانا کی کھیتی کی نئی تکنیک کے بارے میں جانکاری دی گئی، ساتھ ہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح کھیتی کی جائے اس بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ دور دراز علاقوں سے آئے کسانوں کا کہنا تھا کہ سالانہ لگنے والا یہ میلہ کسانوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے اور کھیتی کی نئی تکنیک کی جانکاری یہاں فراہم کرائی جاتی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کسان اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

کسان میلہ میں ملک گیر سطح سے زراعتی صنعت سے جڑی کمپنیاں یہاں اپنے اسٹال لگاتی ہیں اور اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہیں۔ کسان میلہ کے آخری دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھاگلپور کے ڈی ایم سبرت کمار سین اور سبور ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر آر کے سہانے اور دیگر مہمان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمالیہ کو بچانے کے لئے بھاگلپور میں دھرنا

واضح رہے کہ کسان میلہ کا افتتاح 20 فروری کو ریاست کے وزیر زراعت امریندر پرتاپ سنگھ نے کیا تھا جہاں انہوں نے سبور انکیوبیشن مرکز کا افتتاح کیا تھا ساتھ ہی موسم کے مطابق زراعت اور ماہی گیری یونٹ کا بھی اناگریشن کیا تھا۔

Last Updated : Feb 22, 2021, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.