ETV Bharat / city

بھاگلپور: لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھوڑا پالنا مشکل - horse reliant businessman facing economic crisis

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے کوچوان کا کہنا ہے کہ موجوہ حالات میں گھروں میں گھوڑا پالنا مشکل کام ہے، تقریباً دو ماہ سے ساری سرگرمیاں بند ہے جس کی وجہ گھوڑوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

horse reliant businessman facing economic crisis

author img

By

Published : May 30, 2020, 6:15 PM IST

کوچوان کا کہنا ہے کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی بیاہ کے لیے کی گئی بُکنگ رد ہوگئی، لہذا آمدنی بند ہونے کی وجہ سے اس کو اپنے اور اپنے گھوڑوں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ویڈیو

کوچوان نے مزید کہا کہ گھوڑے کو بٹھاکر پالنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ چنا، چوکر، چینی اور دیگر چیزیں گھوڑے کو کھلانی پڑتی ہیں تب جاکر اس کی صحت اور خوبصورتی برقرار رہ پاتی ہے لیکن جب کام بند ہے تو گھوڑے کو بھی نصف پیٹ ہی کھلا پارہے ہیں۔

راہل کے پاس اس طرح کے تین گھوڑے ہیں، عام دنوں میں تو اس کو کھلانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی تھی کیونکہ رتھ اور گھوڑے کی بُکنگ ہوجاتی تھی اور اس سے اچھی خاصی کمائی ہوتی تھی لیکن دو مہینے سے کوئی کام نہیں ہے اس لیے گھوڑا پالنا مشکل ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک تو گھوڑے اور رتھ کی بُکنگ نہیں ہے اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے گھوڑے کا دانا اور چوکر وغیرہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ اس لیے ان گھوڑوں کو فی الحال گھاس کےعلاوہ کافی مقدار میں اناج پانی نہیں مل پا رہا ہے۔ گویا کورونا نے زندگی کے چہار گوشے کو متاثر کر رکھا ہے، اورگھوڑا اور گھوڑے پر منحصر اس کا مالک بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.