ETV Bharat / city

Four Dead in Bhagalpur: بھاگلپور میں مشتبہ حالات میں چار کی موت - بھاگلپور میں چار لوگوں کی مشتبہ حالات میں موت

بھاگلپور کے کجریلی تھانہ علاقہ کے مودی نگر گاؤں میں ہفتے کی رات کو نیلیش کمار (34) کو اس کے اہل خانہ نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا ۔ علاج کے دوران آج صبح اس کی موت ہوگئی. Four Found Dead under Suspicious Circumstances in Bhagalpur

چار کی موت
چار کی موت
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 3:14 PM IST

بہار کے ضلع بھاگلپورمیں مختلف مقامات پرمشتبہ حالات میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک دیگربیمار ہے۔

پولس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے صاحب گنج علاقہ میں ہفتہ کی شام ونود رائے (50) ہولی کھیلنے کے بعد اپنے گھر واپس آیا اور پھر اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی۔ اس کے اہلخانہ نے اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران اتوار کی صبح اس کی موت ہوگئی۔ یہاں اسی علاقے کے سندیپ یادو (45) اور متھن کمار (25) کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران آج صبح دونوں کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک نوجوان ابھیشیک کمار کو اچانک بینائی کھونے کے بعد اس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کجریلی تھانہ علاقہ کے مودی نگر گاؤں میں ہفتے کی رات کو نیلیش کمار (34) کو اس کے اہل خانہ نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا ۔ علاج کے دوران آج صبح اس کی موت ہوگئی۔

دریں اثنا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس بابورام نے زہریلی شراب پینے سے مذکورہ چار افراد کی موت سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ چاروں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

وہیں صاحب گنج علاقے میں تین لوگوں کی مشتبہ موت کی وجہ سے مشتعل گاؤں والے اتوار کی صبح سے جام کر کے ہی پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے اور اس کے لیے اس علاقے کا ایک شراب اسمگلر ذمہ دار ہے۔ اس لیے اس کی گرفتاری اور اس معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.