ETV Bharat / city

بھاگلپور میں آٹو رکشہ کے پلٹنے سے تاجر کی موت، دو زخمی - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال

بہار میں بھاگلپور ضلع کے کجریلی تھانہ علاقہ میں آٹورکشہ کے پلٹ جانے سے ایک کیرانہ تاجر کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔

road accident
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 6:34 PM IST

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ کجریلی بازار باشندہ کیرانہ تاجر دویندر مودی (25) بھاگلپور میں سامانوں کی خریداری کر کے پیر کی رات آٹو رکشہ سے واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے، تبھی سردار پور گاﺅں کے نزدیک ڈرائیور کے توازن کھو دینے سے آٹو رکشہ پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں تاجر سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو کجریلی کے پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جہاں علاج کے دوران دویندر مودی کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال ( جے ایل این ایم سی ایچ ) بھیج دی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.