بہار میں بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ علاقہ کے مدھو سودن پور گاﺅں میں بدمعاشوں نے ایک ٹیچر کے گھر پر حملہ کر دیا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مدھو سودن پور گاﺅں کے باشندے ٹیچر ہمانشو شیکھر مشرا کے گھر پر کل دیر رات نشے میں دھت پھنی کانت جھا اور اسکا بھانجے سنٹی جھا نے حملہ کر دیا۔
بدمعاشوں نے گولیاں چلائیں اور بمباری کی جس سے ٹیچر سمیت کنبہ کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی معلومات ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماما بھانجے کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ زخمیوں کو نگر ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پھنی کانت جھا اس سے قبل جیل جا چکا ہے۔
واقعے کی وجہ آپسی جھگڑا بتایا جاتا ہے۔