ETV Bharat / city

بھاگلپور: لاپتہ ہوئے تین بچوں کی لاشیں بر آمد - گرفتاری کا مطالبہ

ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں لاپتہ ہوئے تین چچازاد بھائیوں کی لاشیں پانی سے بھرے ایک گڑھے سے بر آمد ہوئی ہے۔

بھاگلپور: لاپتہ ہوئے تین بچوں کی لاشیں بر آمد

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 7:41 PM IST

بہار میں بھاگلپور ضلع کے بدھو چک تھانہ علاقہ سے اتوار کی شام لاپتہ ہوئے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

کہلگاؤں سب ڈویژنل پولیس افسر ڈاکٹر ریشو کرشن نے بتایاکہ رانی دیارا گاؤں باشندہ گن پت پاسوان کے بیٹے امت کمار (14) ، سہندر پاسوان کے بیٹے ابھیشیک کمار (11) اور دلیپ پاسوان کے بیٹے امن کمار (10) اتوار کی شام لاپتہ ہوگئے تھے۔ تینوں کی لاشیں سڑک کنارے پانی سے بھرے گڑھے سے بر آمد کی گئی ہیں۔

بچوں کے جسم پر چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں۔ فوت ہوئے بچوں کے والد سگے بھائی ہیں۔ متوفیوں کے اہل خانہ کی تحریری درخواست پر دو لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

دریں اثناء بچوں کے مبینہ قتل سے مشتعل اہل خانہ نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر آمد ورفت کو متاثر کر دیا۔ وہ لوگ ہر ایک متوفی کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ اور قصوروار افراد کی بلا تاخیر گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وہیں پیر پینتی کے رکن اسمبلی رام ولاس پاسوان نے موقع پر پہنچ کر متوفیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.