پٹنہ اسمارٹ سٹی ٹیم کے ساتھ ساتھ بھاگلپور اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او شیام بہاری مینا ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرنب کمار ، میونسپل کمشنر جے پریہ درشنی نے سینڈیس کمپاؤنڈ میں سمارٹ سٹی کے تحت سجانے سنوارنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ سینڈیس کمپاؤنڈ میں جم اور سوئمنگ پول ، واٹر فاؤنٹین اور واٹر پارک بنایا جائیگا۔
میونسپل کمشنر جے پریہ درشنی نے کہا کہ کام کے دوران اگر کوئی درخت درمیان میں آئیگا تو اسے تباہ نہیں کیا جائیگا بلکہ اسے دوسری جگہ منتقل کیا جائگا۔
واضح رہے کہ اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت شہر کے ٹاؤن ہال کو توڑا جائیگا۔بوڈھا ناتھ گھاٹ ، ادیب شرت چندر چٹوپادھیائے کے ماموں اور مانک سرکار گھاٹ کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔