بھاگلپور میں گائیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گیتا رانی نے بتایا کہ اس کٹ سے متعلق انہوں نے یو ٹیوب پر دیکھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک پڑوسی درزی سے اپنے سائز کا کورونا کٹ تیار کرایا، انہوں نے بتایا کہ یہ کٹ پوری طرح سے کورونا سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے اور اسے دھو کر بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس دوران ڈاکٹر گیتا رانی نے لوگوں کو چھاتا کا استعمال کر کے سوشل ڈسٹینس قائم کرنے کی بھی نصیحت کی، اور کہا کہ ملک کے لوگ اگر چھاتے کا استعمال شروع کر دیں تو اس سے سوشل ڈسٹینسنگ میں مدد ملے گی اور اس سے سیلف پوروٹیکشن جیسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی تیمار داری ہمارا سماجی فریضہ ہے، جس سے کسی بھی صورت میں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی، ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لیے کچھ اقدامات ضروری ہیں، خصوصی طور پر جن اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر گیتا رانی نے وزیر اعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرشوردھن کو بذریعہ میل اس کورونا کٹ کی جانکاری فراہم کی جس کے بعد ڈاکٹر ہرشوردھن نے ان کے اس آئیڈیا کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔