ETV Bharat / city

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس رہنماوں کی منت - ٹیپو جینتی

ریاست کرناٹکا کے سینئر رہنما ڈی کے شوکمار کو حال ہی میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس کی منت
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 12:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:03 PM IST

ڈی کے شو کمار پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی ای ڈی تحقیقات کر رہی ہے۔ شو کمار پر الزام ہے انھوں نے غیر قانونی طور پر بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
اس سلسلے میں ریاست بھر کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں اور مرکزی حکومت پر زور ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ ڈی کے شوا کمار کے خلاف کی جارہی کارروائی سے باز رہے۔
اس سلسلے میں بنگلور میں بھی یوتھ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی مذمت کی اور شو کمار کے خلاف کی جا رہی کاروائی کو ایک سیاسی سازش بتایا۔
اس سلسلہ میں یوتھ کانگریس کے رہنماوں نے حضرت یقین شاہ ولی کی درگاہ پر حاضری دی اور شوکمار کی رہائی کے لئے منت مانگی۔
یوتھ کانگریس رہنما نیاز الرحمن نے کہا کہ ڈی کے شوکمار سیکولر کردارکے لیے ریاست بھر میں جانے جاتے ہیں۔ یہ ان رہنماؤں میں سے ہیں جو اقلیت اور دلت سماج کے انصاف کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر صلاح الدین راحت نے کہا کہ حال ہی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹیپو جینتی کو سرکاری طور پر منائے جانے والے جشن پر پابندی لگائی تو ڈی کے شو کمار نے اسمبلی میں بی جےپی کی فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس رہنماوں کی منت

Intro:سابق وزیر ڈی. کے شوکمار

Body:سابق وزیر ڈی. کے شوکمار کی ای. ڈی. میں تحویل ایک سازیش

ڈی. کے شوا کمار کی گرفتاری بی. جے. پی کی ہار کا ڈر درشاتی ہے.. یوتھ کانگریس

بنگلور: ریاست کرناٹکا کے سینئر رہنما ڈی. کے. شوکمار کو حال ہی میں اینفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنی تحویل میں لیا ہے. واضح رہے کہ ڈی. کے شوا کمار پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی اینفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کر رہی ہے. شوا کمار پر الزام ہے کہ ان کے پاس بے حساطمب رقم ہے جس کو وہ بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے.

اس سلسلے میں ریاست بھر کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاجات ہورہے ہیں اور مرکزی حکومت پر زور ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ وہ ڈی. کے. شوا کمار کے خلاف کی جارہی کارروائی سے باز رہے.

اسی سلسلے میں شہر بنگلور میں بھی یوتھ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے احتجاج کیا اور مرکزی بی. جے. پی حکومت کی مذمت کی اور ڈی. کے شوا کمار کے خلاف کی جا رہی کارروائی کو ایک سیاسی سازش بتایا.

آج یوتھ کانگریس کے مقامی رہنماوں نے حضرت یقین شاہ ولی کی درگاہ پر حاضری دی اور منت ڈی. کے شوا کمار کی رہائی کے لئے دعائیں مانگیں.

بی. جے. پی کی مرکز میں برسر اقتدار حکومت کی ریاست کرناٹکا کانگریس کے سینئر رہنما ڈی. کے. شوکمار کو اینفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کا تحویل میں لینا ایک منظم سازش ہے، ان خیالات کا اظہار کیا محمد نیاز الرحمن نے جو کہ بنگلورو یوتھ کانگریس کے رہنما ہیں.

نیاز الرحمن نے کہا کہ ڈی. کے شوکمار سیکولر اقدار کے لئے ریاست بھر میں مشہور ہیں. یہ ان رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے اقلیتی طبقات و دلت سماج کے انصاف کے لئے آواز اٹھاتے ہیں.

اس موقع پر ڈاکٹر صلاح الدین راحت نے کہا کہ حال ہی میں بی. جے. پی اقتدار میں آنے کے بعد ٹیپو جینتی کی سرکاری بلطور پر منائیے جانے والے جشن پر پابندی لگائی تو ڈی. کے. شوا کمار نے اسمبلی میں بی. جے. پی کی فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائی تھی.

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محمد ندیم نے کہا کہ ڈی. کے شوا کمار تمام ادیان و مذاہب و پچھڑے طبقات کو لیکر چلتے ہیں اور اسی وجہ سے کانگریس پارٹی ریاست میں انتخابات میں کامیاب رہتی ہے. ندیم نے کہا کہ چند مہینوں میں ریاست میں ضمنی انتخابات ہیں جن کی ذمیداری کانگریس نے ڈی. کے شوا کمار کو دی ہے. اس وجہ سے کبی. جے. پی بوکھلائی ہوئی ہے اور انہیں ایک سازش کے تحت ای. ڈی کو پیچھے لگایا ہے.

بائٹس...
1. نیاز الرحمن، بنگلورو یوتھ کانگریس لیڈر
2. ڈاکٹر صلاح الدین، یوتھ کانگریس لیڈر
3. محمد ندیم، بنگلورو یوتھ کانگریس لیڈر
4. محمد عظیم، بنگلورو یوتھ کانگریس لیڈر

Note...
The video is being uploaded via email with the same Slug as furnished above.

Thanks

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.