ETV Bharat / city

يوگیش گوڑا قتل: سی بی آئی جانچ روکنے کے خلاف کرناٹک حکومت کی اپیل - کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن کی 2016 میں ہوئی موت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانچ پر روک کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل سماعت کے لئے پیر کے روز تسلیم کر لی۔

سی بی آئی جانچ روکنے کے خلاف کرناٹک حکومت کی اپیل

author img

By

Published : May 19, 2020, 4:22 PM IST

سنہ 2016 میں بی جے پی کارکن يوگیش گوڑا گودر کا قتل ہو گیا تھا اور قتل کے پیچھے سابق وزیر اور سینئر کانگریس رہنما ونے کلکرنی کا ہاتھ بتایا جارہا تھا ۔

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بینچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ اور ریاستی حکومت کے وکیل شبھراشو پاڈھي کی دلیلیں سننے کے بعد کیس کے ملزم بسوراج شوپپا متگي اور دیگر کو نوٹس جاری کئے۔

عدالت نے سی بی آئی جانچ پر روک کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے اسے سی بی آئی کی اپیل کے ساتھ منسلک کر دیا تھا۔

ہائی کورٹ نے 21 نومبر 2019 کو سی بی آئی کی جانچ معطل کر دی تھی، جسے جانچ ایجنسی نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.