ETV Bharat / city

یادگیر: کووڈ وبا سے مرنے والے 3 صحافیوں کے خاندان کو حکومت کی امداد - ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر

یادگیر میں کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کووڈ سے 3 صحافیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

یادگیر: کوویڈ وبا سے مرنے والے 3 صحافیوں کے خاندان کو حکومت کی امداد

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 4:21 PM IST

کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے بتایا کہ یادگیر میں کووڈ وبا سے مرنے والے 3 صحافیوں کے خاندان کو ریاستی حکومت کی جانب سے فی کس پانچ لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔

یادگیر: کووڈ وبا سے مرنے والے 3 صحافیوں کے خاندان کو حکومت کی امداد

یونین کی جانب سے ضلع یادگیر میں کووڈ سے مرنے والے تین صحافیوں کے ارکان خاندان کو امداد فراہم کرنے کے لیے کرناٹک حکومت سے نمائندگی کی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ان تین صحافیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے کی امداد جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ شہر یادگیر کے تین صحافیوں کو طبی امداد کے طور پر محکمۂ بلدیہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ تا 50 ہزار روپئے تک دلانے میں بھی یونین نے کامیاب نمائندگی کی تھی۔

اس موقع پر آندودھر نے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی اور ضلع انتظامیہ کے چیئرمین و کمشنر محکمۂ بلدیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کے ہر تعلقہ میں ایک پریس کلب بنانے کا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ سرپور اور شاہپور میں پریس کلب بنانے کی پہل کی جارہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کے صحافیوں کے لیے پلاٹ دینے کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Yadgir
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.