کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرق کرناٹک ٹیچر کے انتخابات کے متعلق یادگیر میں انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
یادگیر ڈپٹی کمشنر آفس کے آڈیٹوریم میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے بتایا کہ کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرق کرناٹک ٹیچر کے انتخابات کو صاف و شفاف و پرامن بنانے کے لئے ضروری موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ بوتھ پر تھرمل اسکریننگ، سینیٹائزر، ماسک وغیرہ کا معقول انتظام کیا جائے گا۔
یاد گیر میں سات پولنگ بوتھ ہے جہاں 1,763 رائےدہندگان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تشہیری مہم میں رائے دہی کے 48 گھنٹے قبل ہی ختم کر دی جائے گی۔ اس طرح 26 اکتوبر شام 6 بجے تک ہی تشہیری مہم چلائی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ شکایت درج کروانے اور معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔