ETV Bharat / city

یادگیر: سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا ضلع یادگیر کی جانب سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے لیے یادگیر ضلع کانگریس کے صدر مری کوڑہ، سابق قانون ساز کونسل کے رکن تنور چنا ریڈی اور سرینواس ریڈی نے این یس یو آئی کے ضلع صدر سنجو کو مبارکباد پیش کی۔

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 11:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر این یس یو آئی ( نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) شاخ یادگیر کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر ضلع کانگریس مورچہ کے صدر مانک ریڈی نے سب سے پہلے اپنے خون کا عطیہ دے کر اس کیمپ کا آغاز کیا۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا ضلع یادگیر کے کئی نوجوانوں کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کئی کارکنان اپنے خون کا عطیہ دیا۔

اسی کے ساتھ کیمپ میں شوگر، بی پی بلڈ پریشر، بلڈ گروپ ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔

ضلع یادگیر کے کانگریس کے صدر مری کوڑہ، سابق قانون ساز کونسل کے رکن تنور چنا ریڈی اور سرینواس ریڈی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد کئے جانے پر این یس یو آئی ضلع یادگیر کے صدر سنجو کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں نوجوان اس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے نوجوانوں کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیا تھا۔ کیوں کہ نوجوان ملک کے مستقبل ہیں۔

مزید پڑھیں:خون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقد

نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا یادگیر یونٹ کے صدر سنجو نے خون عطیہ دینے والوں اور ان کے کام کی ستائش کرنے والے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.