ETV Bharat / city

یادگیر: خواتین پر مظالم کے خلاف شعور بیداری مہم

کرناٹک میں یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے کہا کہ یادگیر ضلع کے تمام گاؤں اور دیہاتوں میں خواتین و بچوں پر ہورہے مظالم کے خلاف شعور بیداری کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

یادگیر: خواتین پر مظالم کے خلاف شعور بیداری مہم
یادگیر: خواتین پر مظالم کے خلاف شعور بیداری مہم
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 3:53 PM IST

ویدامورتی نے محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہورہے مظالم کے خلاف عام لوگوں میں شعور بیداری کے لیے چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنائیں اور خاطی افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر گاؤں میں ایسے واقعات کے خلاف پولیس میں شکایت کو بھی یقینی بنائے اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کے ساتھ فون ان کے علاوہ دیگر پروگرامز منعقد کرتے ہوئے قانونی بیداری پیدا کی جائے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: نعتیہ مقابلےکا انعقاد، طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا

یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران خواتین اور بچوں مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جنسی زیادتی کے معاملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بالخصوص کی طالبات کو خود کی حفاظت کےلیے بھی تیار رہنا چاہئے۔ انہیں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ بھی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے خود کی حفاظت کےلیے اپنے ساتھ مرچ پوڈر رکھنے کی خواتین کو صلاح دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.