ETV Bharat / city

یادگیر: طلبا سے ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل

ضلع یادگیر کے اطراف و اکناف کے کالجزاورہاسٹلزمیں قیام پذیر طلبا کی سہولیات کے پیش نظر یادگیر پریس کلب میں ڈیجیٹل لائبریری اور عوامی لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل لائبریری
ڈیجیٹل لائبریری
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 3:53 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں طلبا کے لیے پریس کلب میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیش کمار نے یادگیر پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے پریس کلب میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام دیگر اضلاع کے لیے ایک مثال ہے۔

ڈیجیٹل لائبریری

انہوں نے کہا کہ کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کے صدر آندودھر اور سکریٹری راجیش پاٹل نے یادگیر پریس کلب کے ایک حصے میں ڈیجیٹل لائبریری اور عوامی لائبریری کے قیام پر تعاون کرنے اور ضروری چیزوں کو مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر میں ڈیجیٹل لائبریری کے ایک لاکھ 49 ہزار ارکان ہیں جو اس ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کے اطراف و اکناف کے کالج اور ہاسٹل میں قیام پذیر طلبا و طالبات کی سہولت کی خاطر یادگیر پریس کلب میں ڈیجیٹل لائبریری اور عوامی لائبریری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ایک کروڑ 61 لاکھ ارکان بنائے گئے ہیں جو پورے ملک میں کسی بھی ریاست میں ڈیجیٹل لائبریری کے سب سے زیادہ ممبرز ہیں۔ یہ ارکان صرف ایک سال سے کچھ زیدہ عرصہ میں بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یادگیر: وسیم رضوی کے خلاف ایم آئی ایم کی احتجاجی ریلی

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے موبائل میں ای پبلک لائبریری کے نام سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے مختلف زبانوں میں موجود کتابوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.