کرناٹک مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسئیشن کی جانب سے تشکیل کردہ خواتین کا ادارہ 'ویمینز انٹرپرینیئرز ونگ' ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین کو تربیت دی جاتی ہے اور کاروبار کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔


مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسئیشن کے دفتر پر منعقد کئے گئے ایک مختصر اجلاس میں 20 خواتین کو چیک کے ذریعے مالی امداد دی گئی۔ اس موقع پر ایم آئی اے ویمینز ونگ کی صدر رضا فاطمہ نے بتایا کہ' 20 مستحق خواتین کو دی گئی مالی امداد کی رقم زکواۃ کی ہے، جس کا استعمال انہوں نے ضرورت مند خواتین کی امداد کے لئے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرناٹک: گورنر نے انسداد گئو کشی آرڈیننس کو دی منظوری
اس موقع پر ادارے کے اہم ذمہ داروں نے بتایا کہ سماج کی ترقی میں خواتین کا نہایت ہی اہم رول ہوتا ہے اور جب خواتین آگے آکر اپنا گھریلو کاروبار کرتی ہیں تو اس سے نہ صرف ایک گھر بدلتا ہے بلکہ سماج بھی معاشی اعتبار سے آگے بڑھتا ہے۔