ETV Bharat / city

'روزہ نہ چھوڑیں، گھرمیں تراویح ادا کریں' - تراویح گھروں میں ہی ادا کریں ؎

امیرشریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی اور دیگر علمائے کرام نے اتفاق رائے سے ماہ رمضان کے دوران عمل کے لیے مسلمانان کرناٹک کے نام ہدایتیں جاری کیں۔

'روزہ نہ چھوڑیں، گھرمیں تراویح ادا کریں'

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:30 PM IST

امیرشریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی اور دیگر علمائے کرام نے اتفاق رائے سے ماہ رمضان کے دوران عمل کے لیے مسلمانان کرناٹک کے نام ہدایتیں جاری کیں۔

ان میں کہا گیا کہ مسلمان بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ ہرگز نہ چھوڑیں۔ حسب معمول پنج وقتہ نمازیں باجماعت اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ مساجد کا رخ ہرگز نہ کریں۔ نماز تراویح بھی گھر کے تمام افراد ملکر باجماعت ادا کرلیں۔

امیرشریعت نے کہا نماز تراویح کے وقت گھروں میں آس پاس کا ہجوم ہرگز اکٹھا نہ کریں۔ اور کئی گھروں کے افراد مل کر مصلی نہ بنائیں۔ خصوصا رمضان المبارک کے دن اور رات میں باہر گھومنا پھرنا ہرگز نہ کریں۔

لاک ڈاون کے دوران سحری کے وقت لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ جگانے کا نظام ہرگز نہ بنائیں۔ خرید وفروخت کے سلسلے میں حکومت کے احکامات کی پابندی کریں۔

چھے یا دس دن میں ختم قرآن کا سلسلہ گھروں یامصلوں میں ہرگز قائم نہ کریں۔ مسجد میں مقیم موذن یا امام ختم سحری وافطار کا اعلان مساجد سے حسب معمول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی دعوت یا افطار پارٹیز سے مکمل پرہیز کریں۔ اور مزید یہ کہ رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ رشتہ دار، پڑوسی اور غیر مسلم مستحقین کا بھرپور تعاون کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.