ETV Bharat / city

صدائے اتحاد نے وسیم رضوی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآن کریم کی 26 آیات سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی پیٹیشن کے خلاف تنظیم صدائے اتحاد کے سیکرٹری مفتی شیخ عمران نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اللہ کے خلاف جنگ کرنے کے مترادف ہے اور انہوں نے حکومت سے ایسے قانون کی ضرورت پر زور دیا کہ کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہونچائے۔

Voice of Ittehad prepares to go to High Court against Wasim Rizvi
صدائے اتحاد کی وسیم رضوی کے خلاف ہائی کورٹ جانے کی تیاری
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 2:49 PM IST

بنگلور: اسی معاملے کے تعلق سے شہر بنگلور میں صدائے اتحاد کے بینر تلے سنی، شیعہ، دیوبندی و تبلیغی جماعت، جماعت اسلامی، جمعیت اہل حدیث، مہداویہ جماعت و بوہرا جماعت کے رہنماؤں کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وسیم رضوی کے قرآن مخالف اقدام کو ایک یہودی سازش قرار دیا گیا جسے ملک کی کسی بڑی فرقہ پرست تنظیم کے ساتھ ملکر انجام دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو: صدائے اتحاد نے وسیم رضوی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدائے اتحاد کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس اجلاس میں یہ متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا، جس میں یہ طے پایا کہ توہین قرآن کے مرتکب کو کورٹ میں گھسیٹا جائے اور اسے سبق آموز سزا دلوائی جاسکے۔

یاد رہے کہ صدائے اتحاد ایسی تنظیم ہے جس میں تمامی مذاہب و مکاتب فکر کے علما و دانشور ہیں اور ملت اسلامیہ میں اتحاد کو قائم رکھنے و دیگر ادیان کے ساتھ اخوت و محبت بانٹنے و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.